ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام داس اتھاوالے نے کیا راجستھان میں حکومت گرنے کا دعوی، مہاراشٹرا حکومت بھی زیادہ وقت تک نہیں چلے گی 

رام داس اتھاوالے نے کیا راجستھان میں حکومت گرنے کا دعوی، مہاراشٹرا حکومت بھی زیادہ وقت تک نہیں چلے گی 

Wed, 15 Jul 2020 22:25:25    S.O. News Service

ممبئی،15 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر رام داس اتھاوالے نے کہا کہ کانگریس مدھیہ پردیش میں اقتدار کھو چکی ہے اور راجستھان میں بھی ہارنے جارہی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مہاراشٹر میں بھی مخلوط حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ بی جے پی کے حلیف آر پی آئی (اے) کے سربراہ اتھاوالے نے کہا کہ اگر سچن پائلٹ اور ان کی حمایت کرنے والے ارکان اسمبلی نے بی جے پی سے ہاتھ ملایا تو راجستھان میں بھی کانگریس کا اقتدار ختم ہوجائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ مہاراشٹرا میں شیوسینا،این سی پی، کانگریس کی حکومت بھی گرے گی۔

اتھاوالے نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کانگریس میں پائلٹ کی عزت نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سچن پائلٹ اور ان کی حمایت کرنے والے 30 ایم ایل اے بی جے پی کے ساتھ آئے تو راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔

اتھاوالے نے کہاکہ ایسی صورت میں پائلٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کا اقتدار ختم ہوگیا ہے اور اب راجستھان کی باری ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کی حکومت بھی زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔


Share: